Tasmi_writes

Add To collaction

06-Mar-2023-شعبان المعظم

شعبان المعظم 

اسلام وعلیکم۔۔۔۔
امید ہے کہ سبھی خیریت سے ہی ہونگے اور اگر جو خیریت سے نہیں ہیں انہیں اللہ تندرستی عطا فرمائے۔۔۔ آمین ❤️

اللہ اپنے بندوں پر کتنااا مہربان رہے کہ اس نے اپنے بندوں کو اتنی خاص خاص شب عطا کی ہے کہ جس میں ہماری ہر دعا قبول ہوتی ہے اب ان خاص شب کو بتانا تو نہیں چاہیے کہ یہ خاص خاص شب کونسی ہے۔۔۔لیکن ان میں سے ایک شب زبان المعظم کی پندرہویں شب ہے جس میں اللہ سے جو مانگو وہ مل جاتا ہے۔۔۔ویسے تو دعا کا کوئی وقت نہیں ہوتا اور ہم تو ہر وقت ہی اللہ سے فریاد کرتے رہتے ہیں دعا کرتے رہتے ہیں لیکن اس رات ہمارے مانگنے سے پہلے اللہ اپنے بندوں سے فرماتا ہے کہ۔۔۔ہے کوئی مانگنے والا،جو مانگنا ہے مانگ لو میں عطا کرونگا یہ صدا اس پوری رات آتی ہے۔۔لیکن ہم میں سے کتنے لوگ بدنصیب ہوتے ہیں جو اس مبارک رات کو بھی اللّٰہ کی صدا کو فراموش کیے اپنے نیند پوری کرنے میں لگے رہتے ہیں جب کہ اللہ ہمیں آوازیں دیتا ہے۔۔۔میں آپ لوگوں کو ایک بات بتاتی ہوں جو کہ میں نے ابھی سنڈے کو ہی سنی ہے لیکن ہاےےے رے میرا ذہن بہت برا ہے پھر بھی جتنا یاد ہے بتاتی ہوں۔۔۔۔ اللّٰہ نے اپنے ہر نبی کو دعا کا اختیار دیا ہوا ہے اور وہ جو بھی مانگتے تھے اللّٰہ انکی دعا پوری کرتا تھا ایسے ہی ہمارے آقا تاجدار مصطفیٰ ﷺ بھی شبان المعظم کی تیراہوی شب اللّٰہ کے حضور سجدہ زیر تھے اور روتے ہوئے اپنی اممتی کی مغفرت کی دعا مانگ رہے تھے اللّٰہ نے انکی دعا سنی تو فوراً فرمایا کی اگر تم اپنی آدھی اممتی کی جنت مانگتے ہو تو میں تمہاری دعا قبول کر لیتا ہوں۔۔لیکن آپ نے اپنی آدھی اممتی کی جنت کو چھوڑ کر اپنی ساری اممتی کی مغفرت کی دعا مانگی جس میں سب شامل ہو گئے اچھے، برے،حسد رکھنے والے،غیبت کرنے والے،تو اللّٰہ نے آپ کی ایک تہائی اممتی کی مغفرت کردی۔۔لیکن آپ ﷺتب بھی چین سے نہیں بیٹھے بلکہ اگلی رات پھر اللّٰہ کے حضور دعا لے کر حاضر ہو گئے تو اللّٰہ نے پھر دو تہائی اممتی کی مغفرت کردی۔لیکن اس کے بعد آپ پھر تیسری رات بھی اللہ کے حضور حاضر ہو گئے اور ساری رات عبادت میں مشغول رہے تو اللہ نے آپکی ساری امّتی کی مغفرت کردی۔۔کتنی عجیب بات ہے نہ ہمارے آقا دو جہاں مصطفیٰ ﷺ راتوں کو جاگ کر ہمارے لیے دو کرتے تھے اور ایک ہم کہ سال کی ایک رات کو بھی اپنی نیند کو قربان نہیں کر سکتے ہمارے لیے ہماری نیند زیادہ امپورٹینٹ رہنے لگی ہے اور اب جبکہ ہم جس کے امّتی ہیں اسنے جب ہمارے لیے مغفرت مانگ لی ہے تو پھر ہمارے جاگ کر عبادت کرنے سے کیا فایدہ جبکہ مغفرت تو ہمیں مل ہی گئی ہے۔۔۔۔۔۔لیکن آپ لوگوں کو معلوم ہے یہ رات باقی ہر رات سے انمول ہے کیونکہ اس میں پر خطاکاروں کی توبہ قبول ہو جاتی ہے چاہیے ہو جتنا بڑا بھی گنہگار ہو لیکن ہاں کچھ لوگوں کی دعا تب بھی قبول نہیں ہوتی جیسے نافرمان اولاد زنا کار اور بھی کچھ طرح کے لوگ ہے جن ک نام میں بھول گئی یو نو میرا ذہن بہت خراب ہو گیا۔۔۔۔اور آپ کو ایک بات بتا دوں ان میں کچھ باتیں میں نے خود ایڈ کی ہے اور کچھ میں ہر ویک ایک محفل میں جاتی ہوں وہاں سے سنی ہے اور یو نو اچھی باتوں کو دوسرو تک پھیلانا چاہیے تو بس میں نے اس موضوع پر پوسٹ بنا لیے ویسے تو میں نے کوئی دوسرا موضوع ڈھونڈ رکھا تھا لیکن اس پر ابھی کر نہیں سکتی تھی تو اس لیے اس سے بہتر کوئی دوسرا موضوع نہیں لگا کیونکہ کل ہی تو وہ مبارک رات ہے۔۔۔اور میری آپ سے التجاء ہے ویسے مجھے التجاء کرنی تو نہیں چاہیے کیونکہ آپ سب بھی اس رات کی خصوصیات کو جانتے ہیں لیکن پھیر بھی جتنا ہو سکے اس رات کو اپنی نیندوں کو خیرآباد کہہ کر اللّٰہ کی عبادت میں مشغول رہیں اور اس سے اپنے ہر گناہ کی توبہ مانگے انشاء اللہ تعالیٰ اس رات کی برکت سے آپ سبھی کی ہر جاںٔز دعائیں قبول ہو۔۔۔ا آمین ❤️

از خود: تسمیہ آفرین 

   23
0 Comments